سانپ کیساتھ کھیلنے والی 4سالہ بچی شکیلہ نے دنیا کو حیران کردیا

 سانپ کیساتھ کھیلنے والی 4سالہ بچی شکیلہ نے دنیا کو حیران کردیا

بچوں کی بلیوں اور کتوں سے دوستی کے کئی مناظر آپ نے دیکھے ہوں گے

پڈانگ(نیٹ نیوز) لیکن انڈونیشیا کے شہر پڈانگ سے تعلق رکھنے والی چار سالہ شکیلہ نامی بچی خطرناک سانپ کے ساتھ ایسے کھیلتی ہے جیسے کوئی کھلونا ہو اور سانپ کو ہاتھ میں پکڑنے گود میں اور سر پر رکھنے سے بھی نہیں گھبراتی۔واضح رہے شکیلہ اپنے پالتو سانپ کو مختلف جانوروں کی نمائش اور فیسٹیول میں بھی لیکر جاتی ہے جبکہ ننھی پری کے والد کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی سانپ پالنے کا شوق رکھتے ہیں اور یہ شوق بچوں میں بھی منتقل کر رہے ہیں ۔ یوں سانپوں کے ساتھ کھیلتی ننھی پری نے اپنے اس کارنامے پر دیکھنے والوں کوبھی دنگ کردیا ہے اورسوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوکو بے انتہا پسند کیاجارہاہے ۔اکثر صارفین نے بچی کو بہادر قرار دیاتاہم کچھ حساس دل والوں نے اسے ایک خطرناک کام قراردیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں