انڈمان،بھارت کا ایک گاؤں جہاں لوگ جوتے نہیں پہنتے

 انڈمان،بھارت کا ایک گاؤں جہاں لوگ جوتے نہیں پہنتے

انڈمان گاؤں جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ،

نیودہلی (نیٹ نیوز)یہاں 130 گھرانے رہتے ہیں ۔ گاؤں کے باہر ایک بڑے نیم کے درخت سے گاؤں کی حد شروع ہوتی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں سے گاؤں والے اپنے جوتے اور چپل ہاتھوں میں اٹھا کر گاؤں میں داخل ہوتے ہیں۔لوگوں نے بتایاکہ سوائے بزرگوں اور کمزور افراد کے اس گاؤں میں کوئی بھی جوتے نہیں پہنتا۔ان لوگوں کا مانناہے کہ مُتھے لمّانامی دیوی گاؤں کی حفاظت کرتی ہے اوراس کے احترام میں جوتے نہیں پہنتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں