مونٹی نیگرومیں شہتوت کے درخت سے آبشار بہنے کا دلکش منظر
مونٹی نیگرو اپنی جھیلوں، تالابوں اور پہاڑوں کیلئے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے لیکن اس کی شہرت کی ایک اور وجہ ایسا درخت ہے جس میں سے ٹھنڈے اور شفاف پانی کی آبشار نکلتی ہے ۔
ڈینوسا(نیٹ نیوز)مونٹی نیگرو کے گاؤں ڈینوسا میں شہتوت کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس میں سے برسات کے موسم کے بعد آبشار ابل پڑتی ہے ۔ شہتوت کے درخت سے آبشار بہنے کا اپنی نوعیت کا منفرد عمل گزشتہ 20 یا 25 سال سے جاری ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ درخت 100 سال پرانا ہے ، یہ منظر دلکش اور علاقہ مکینوں کیلئے یہ آبشار کسی نعمت سے کم نہیں۔