فرانس کے ریسٹورنٹ سونے سے سجی پیسٹری، انڈے ، سبزیاں، تکّے

فرانس کے ریسٹورنٹ سونے سے سجی پیسٹری، انڈے ، سبزیاں، تکّے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک ریسٹورنٹ نے گولڈ میل متعارف کرایاہے ،جس میں اُبلے ہوئے انڈوں، سبزی، چکن تکہ ، پیسٹریز اور دیگر ڈشز کو چوبیس قیراط سونے کے ورق سے سجایا گیا ہے ۔

پیرس (نیٹ نیوز)گولڈ میل ابتدا میں بیس افراد کو پیش کیاگیا جس کی فی فرد قیمت 40 یورو مقرر کی گئی تھی۔ ان کھانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تو جہاں کئی لوگ حیران تھے توکئی نے فضولیات قرار دے دیا جبکہ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ تجربہ کامیاب رہاہے اور آنے والے چند دنوں میں ریگولر بنیادوں پرایسی ڈشز تیارکی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں