بیماریوں کے علاج کیلئے مخصوص انداز میں کان چھدوانے کا رجحان

بیماریوں کے علاج کیلئے مخصوص  انداز میں کان چھدوانے کا رجحان

ایک کان چھیدنے والے پیشہ ور کا کہنا ہے کہ بیماریوں کے علاج کیلئے مخصوص انداز میں کان چھِدوانے کیلئے آنے والے لوگوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

نیویارک (نیٹ نیوز )نیویارک سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ بین ٹوبر کے مطابق کسی آکوپنکچرماہر کے مشورے پر لوگ ان کے پاس کان چھِدوانے آرہے ہیں تاکہ مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا میرے بہت سے گاہک ہیں جن کے میں نے کان چھیدے ہیں تاکہ ان کی بیماری دور کی جاسکے ۔ کئی ایک لوگوں کیلئے اس ترکیب نے کام کیا لیکن کچھ کیلئے یہ کارگر ثابت نہ ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں