دنیا کے خطرناک پرندے نے مالک کو مار ڈالا

دنیا کے خطرناک پرندے نے مالک کو مار ڈالا

دنیا کے خطرناک ترین پرندوں میں شمار کئے جانے والے پرندے نے اپنے مالک پرحملہ کرکے قتل کردیا۔

فلوریڈا (نیٹ نیوز)اڑنے کی صلاحیت سے محروم پرندے ‘کاسوری’ نے اپنے مالک پر اس وقت حملہ کیا جب وہ انہیں غذا دینے پہنچا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست فلوریڈا کے 75 سالہ شخص مارون ہاجوس کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پالتو پرندے کے حملے سے ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ‘کاسوری’ نے ابتدائی طور پر ان کے شوہر پر پروں سے متعدد بار حملہ کیا، جس دوران وہ زخمی ہوگئے ۔ محکمہ مویشی و جنگلات کے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرندے کے مالک انہیں غذا دینے کیلئے جاتے وقت باغ کے اندر گر گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ مالک کے گرنے کے بعد ان پر ‘کاسوری’ نے حملہ کیا۔سی این این کے مطابق ‘کاسوری’ کا شمار دنیا کے خطرناک پرندوں میں ہوتا ہے یہ پرندے اڑنے کے قابل نہیں ہوتے تاہم یہ بیک وقت 7 فٹ تک چھلانگ لگانے کے اہل ہوتاہے ۔یہ پرندے شطر مرغ کی نسل سے بتائے جاتے ہیں اور ان کی قدامت اور جسامت بھی ان سے ملتی جلتی ہے ۔ کاسوری کی مادہ کا وزن 100 کلو گرام کے قریب ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں