جاپان میں بانس پر چڑھ کر کرتب دکھانے کا قدیم میلہ
جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔میلے کے آغاز پرسینکڑوں افراد نے کئی فٹ لمبے لکڑی کے بانس پر چڑھ کر کرتب کا مظاہرہ کیا
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے قصبے Furukawa میں قدیم سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔میلے کے آغاز پرسینکڑوں افراد نے کئی فٹ لمبے لکڑی کے بانس پر چڑھ کر کرتب کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے کیلئے وہاں کئی افراد جمع ہوئے ۔جاپان میں بانس پر چڑھ کر کرتب دکھانے کے قدیم سالانہ میلے Furukawa Festival کے دوران ایک شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ڈرم کے فلوٹس شامل تھے ۔پریڈ میں سینکڑوں شرکا نے لالٹینیں بانس پر لٹکاکر مقررہ فاصلہ طے کیا۔