کوئلے کی بوری اٹھا کر ریس کا عالمی مقابلہ
برطانیہ میں کوئلے سے بھری بوریاں کندھے پر لاد کر بھاگنے کی56ویں عالمی چیمپئن شپ کا انعقادکیا گیا۔
لندن (نیٹ نیوز)اس انوکھی ریس میں حصہ لینے والے شرکا کوتقریباً ایک کلو میٹرکے فاصلے تک50کلوگرام کوئلے سے بھری بوریاں کمر پر لاد کر بھاگنا تھا۔ایونٹ کے دوران بچوں،خواتین اور معمر افراد کی خصوصی ریس کا انعقاد بھی کیا گیا تاہم ان میں وزن عمر کی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔اس منفرد ریس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کوانعامی رقم اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔