شریک حیات کو خوش رکھیں اور لمبی زندگی کا مزہ لیں

شریک حیات کو خوش رکھیں اور لمبی زندگی کا مزہ لیں

اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں اور لمبی زندگی کا مزہ لیں،یہ وہ بات ہے جو ہالینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز)تلبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد اپنی شادی سے خوش ہوتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔محققین کا ماننا ہے کہ شریک حیات کے ساتھ خوش باش زندگی لوگوں کے اندر متحرک طرز زندگی کا عزم جگاتی ہے ، اس کے مقابلے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ڈپریشن کا شکار بناکر صحت کیلئے نقصان دہ عادات کو اپنانے پر مجبور کردیتی ہے ۔تحقیق کے دوران ڈیٹا کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ازدواجی زندگی سے اطمینان اور لمبی زندگی کے درمیان تعلق موجود ہے ، چاہے جوڑے کی سماجی حیثیت کچھ بھی ہو۔اس تحقیق کے دوران 4 ہزار سے زائد جوڑوں کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمریں 50 سال سے زائد تھی اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی سے کس حد تک مطمئن ہیں۔ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ شریک حیات سے کس حد تک خوش ہیں اور پھر ان جوڑوں کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا جس کے دوران 16 فیصد افراد دنیا سے چل بسے ۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سائیکولوجیکل سائنس میں شائع ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں