پالتو ڈوگی ننھی بچی کی نگرانی پر مامور
عام طور پر بچے اپنے والدین کو چکمہ دے کر ہوم ورک کے دوران موبائل فون استعما ل کرنے لگتے ہیں لیکن چین میں ایک والد نے اس کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے ۔
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے صوبے گیوزہاؤ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی بچی کی نگرانی کیلئے پالتو ڈوگی کو ٹریننگ دی ہے تاکہ وہ ہوم ورک کرتے ہوئے موبائل استعمال نہ کرپائے ۔ڈوگی بھی کسی ہیڈ ماسٹر کی طرح بچی کے پاس کھڑے ہوکر اس پر نظر رکھتا ہے اور اپنی یہ ذمہ داری بخوبی نبھاتا ہے ۔