بھارتی گاؤں جہاں بھائی کی جگہ بہن دولہا بنتی ہے

 بھارتی گاؤں جہاں بھائی کی جگہ بہن دولہا بنتی ہے

بھارت کے تین گاؤں ایسے ہیں جہاں دولہا خود اپنی دلہن نہیں لاتا بلکہ بہن بھائی کی جگہ دولہا بن کراور تمام رسومات ادا کر کے دلہن کو گھر لاتی ہے

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے تین گاؤں ایسے ہیں جہاں دولہا خود اپنی دلہن نہیں لاتا بلکہ بہن بھائی کی جگہ دولہا بن کراور تمام رسومات ادا کر کے دلہن کو گھر لاتی ہے ۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر چھوٹا اُدے پور کے گاؤں (سرکھڈا، سانڈا اور امبل) میں رہنے والے قبائلی دلچسپ اور غیر معمولی روایت کے مطابق شادی کرتے ہیں۔ یہاں ہونے والی شادیوں میں دولہا خود اپنی شادی پر موجود نہیں ہوتا بلکہ اُس کی بہن دولہا بن کر دلہن کو لاتی ہے ۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اُدے پور کے ان تینوں گاؤں میں ایسا ہوتا ہے کہ دولہا اپنی شادی کے وقت گھر پر ہی موجود ہوتا ہے جبکہ لڑکے کی جگہ اُس کی غیر شادی شدہ بہن یا خاندان کی کوئی غیر شادی شدہ لڑکی دولہا بنتی ہے اورنا صرف دولہا بنتی ہے بلکہ ایک دولہے کی طرح شادی کی تمام رسومات ادا کرتی ہے ۔وہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں میں مردوں کو دیوتا تصور کیا جاتا ہے ، اُن کو عزت دینے کیلئے وہ ایساکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے لڑکا تمام تر پریشانیوں اور تکلیفوں سے بھی دور رہتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں