ٹی وی دیکھتے دیکھتے سونے جانا موٹاپے کا باعث

ٹی وی دیکھتے دیکھتے سونے جانا موٹاپے کا باعث

تاریک کمرے میں دیر تک ٹی وی دیکھنے اور چلتے ہوئے ٹی وی کے سامنے سوجانے سے وزن بڑھ سکتا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)تاریک کمرے میں دیر تک ٹی وی دیکھنے اور چلتے ہوئے ٹی وی کے سامنے سوجانے سے وزن بڑھ سکتا ہے اور آخرکار موٹاپے تک لے جاسکتا ہے ۔ایک میڈیکل رپورٹ کے مطابق رات کے وقت گھر میں مصنوعی روشنیوں کو کم سے کم رکھنا موٹاپے کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاہم تاریک کمرے میں زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنااور ٹی وی دیکھتے دیکھتے سوجاناموٹاپے کا باعث بن سکتاہے ۔ چوہوں پررات کے وقت مصنوعی روشنی کے اثرات کو ماہرین نے باقاعدہ نوٹ کیا اورثابت ہوا کہ چوہے اس سے متاثر ہوئے اورموٹے ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں