سمارٹ فونز سے انسانی کھوپڑی متاثر
دنیا بھر میں سمارٹ فونز کا استعمال بڑھ رہا ہے ، اس کے جو بھی اثرات مرتب ہوں مگر اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے
سڈنی (نیٹ نیوز)دنیا بھر میں سمارٹ فونز کا استعمال بڑھ رہا ہے ، اس کے جو بھی اثرات مرتب ہوں مگر اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ یہ عادت ہمارے جسم کو بھی بدلنے لگی ہے ۔سمارٹ فونز کا بہت زیادہ استعمال کھوپڑی کی ساخت کو بدلنے کا باعث بن رہا ہے اور ایسا نوجوانوں میں زیادہ نظر آرہا ہے ۔یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔سن شائن کوسٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ متعدد افراد کے گلے سے اوپر ایک چھوٹی سی عجیب ہڈی بن رہی ہے اور اسے کھوپڑی کو انگلیوں سے دبا کر بھی محسوس کیا جاسکتا ہے ۔