زنگ آلود پرت پر نمکین پانی بہا کر بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ
سب جانتے ہوں گے کہ نمکین پانی فولاد کو بھی زنگ آلود کردیتا ہے لیکن دونوں کو ملاکر بجلی بنائی جاسکتی ہے
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز ) سب جانتے ہوں گے کہ نمکین پانی فولاد کو بھی زنگ آلود کردیتا ہے لیکن دونوں کو ملاکر بجلی بنائی جاسکتی ہے ۔کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے انجینئرز نے دریافت کیا ہے کہ اگر زنگ آلود پرت پر نمکین پانی بہا یاجائے تو بجلی کی معمولی مقدار پیدا ہوتی ہے ، اس سے قبل گرافین پر نمکین پانی سے بجلی بنانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے لیکن گرافین کے مقابلے میں زنگ آلود سطح قدرے آسانی سے بن جاتی ہے ۔ نمک والا پانی ایک خاص رفتار سے بہتاہے تو وہ زنگ سے الیکٹرون کھینچتا ہے اور بجلی بننے لگتی ہے ۔