چلنے اور دوڑنے کی رفتار بڑھانے کیلئے روبوٹک نیکر ایجاد کرلی گئی

 چلنے اور دوڑنے کی رفتار بڑھانے  کیلئے روبوٹک نیکر ایجاد کرلی گئی

امریکی انجینئرز نے کھیلوں کیلئے استعمال ہونے والی ایک نیکر میں تبدیلی کرکے اسے بیرونی سوٹ کا درجہ دیا ہے

نبراسک(نیٹ نیوز)امریکی انجینئرز نے کھیلوں کیلئے استعمال ہونے والی ایک نیکر میں تبدیلی کرکے اسے بیرونی سوٹ کا درجہ دیا ہے ، اب یہ نیکر چلنے ، دوڑنے اور اونچائی پر چڑھنے کی قوت میں اضافہ کرسکتی ہے ۔یونیورسٹی آف نبراسکا اوماہا کے ماہرین نے ایک لچک دار سوٹ بنایا ہے جو چلنے میں لگنے والی جسمانی مشقت کو 9 فیصد اور دوڑنے میں لگنے والی طاقت میں 4 فیصد کمی کرسکتا ہے ۔ اس میں سب سے اہم حصہ نیکر کا ہے جو بطور خاص تیارکی گئی ہے لیکن یہ اس نوعیت کی پہلی ایجاد نہیں بلکہ اس سے قبل کئی اداروں نے بھاگ دوڑ والے لباس بنائے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں