پانی کی تہہ میں شطرنج کی چال

پانی کی تہہ میں شطرنج کی چال

شطرنج کی چالیں چلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی اور اگر یہ چالیں کسی سوئمنگ پول کی تہہ میں بیٹھ کر چلنی پڑیں تو یہ کام اور بھی مشکل ثابت ہوسکتا ہے

لندن(نیٹ نیوز)شطرنج کی چالیں چلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی اور اگر یہ چالیں کسی سوئمنگ پول کی تہہ میں بیٹھ کر چلنی پڑیں تو یہ کام اور بھی مشکل ثابت ہوسکتا ہے ۔شطرنج ایک طویل کھیل ہے تاہم زیرِ آب کھیلے جانے والے اِن مقابلوں میں کھلاڑی پانی میں جتنی دیر اپنی سانس روک سکتا ہے اُس کو اُسی دورانیہ میں اپنی چال چلنی ہوتی ہے اور دوسرے کھلاڑی کے پانی میں جانے کے بعد وہ اپنی چال کو بدل بھی نہیں سکتا۔واضح رہے کہ ساتویں ڈائیو چیس ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد لندن میں کیا گیا تھا، جس میں 13کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں