جدید ٹیکنالوجی سے جلدی امراض کی تشخیص کرنیوالا آئینہ تیار
سائنسدانوں نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا سمارٹ آئینہ تیارکیا جو جلدی امراض کی تشخیص کیلئے کارگر ہے ،
تائی پے (نیٹ نیوز)اس آئینے کو ’’ہائی مِرر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو انتہائی گہرائی اور تفصیل سے ہر روز آپ کے چہرے کا معائنہ کرتا ہے ۔ اس کا خاص نظام 8 مختلف طریقوں سے آپ کے چہرے کا جائزہ لیتا ہے اور چہرے کے داغ، دھبے ، جھریوں، خشکی، پانی کی کمی، رنگت اور جلد کی ناہمواری کو بھی روکتا ہے ۔ہائی مِرر کسی جلدی عارضے کی صورت میں لوشن اور کریم کے متعلق مشورہ دیتا ہے جسے آپ ایک جملہ بول کر ہوم ڈلیوری کا آرڈر کرسکتے ہیں۔