آکٹوپس میں سوتے ہوئے اپنی جلد کی رنگت بدلنے کی صلاحیت

آکٹوپس میں سوتے ہوئے اپنی جلد کی رنگت بدلنے کی صلاحیت

آکٹوپس سوتے وقت اپنا رنگ بدل لیتی ہے ،اس حقیقت کا ادراک امریکی براڈکاسٹنگ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو سے ہوتاہے

آرلنگٹن (نیٹ نیوز)آکٹوپس سوتے وقت اپنا رنگ بدل لیتی ہے ،اس حقیقت کا ادراک امریکی براڈکاسٹنگ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو سے ہوتاہے ۔پبلک براڈکاسٹنگ سروس کی جانب سے گزشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ سمند ر کی گہرائی میں چٹان سے چمٹی ہوئی آکٹوپس حیرت انگیز طور پرگرگٹ کی طرح اپنارنگ بدل رہی ہے ۔ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سوتے وقت آکٹوپس کی جلد کی رنگت بدل جاتی ہے جیسا کہ سمندر میں موجود ہیدی نامی آکٹوپس کی ویڈیو میں نظر آرہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں