کاٹنے کے باوجود زخم بھر کر ایک جسم ہوجانیوالی پراسرار مخلوق
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا
پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ، اس مخلوق کو "بلاب" کا نام دیا گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ تو کوئی جانور ہے نہ ہی فنگس ،جب کہ اس مخلوق کا نہ ہی منہ، آنکھیں یا معدہ ہے لیکن پھر بھی خوراک تلاش کرکے اسے کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔بلاب کی تقریباً 720 جنسیں ہیں اور یہ بغیرٹانگوں کے چل سکتی ہے جب کہ اگر اسے دو ٹکڑوں میں کاٹا جائے تو صرف دو منٹ میں یہ اپنے زخم بھر کر واپس اپنی اصل شکل میں آ جاتی ہے ۔ماہرین اس پرمزید تحقیق کررہے ہیں۔