ہر طرح کے ’’زکام‘‘ کی ایک ہی ویکسین تیار کرنے کی کوشش
نزلہ و زکام عام طور پر انفلوئنزا نامی وائرس سے پیدا ہوتے ہیں
واشنگٹن (نیٹ نیوز)نزلہ و زکام عام طور پر انفلوئنزا نامی وائرس سے پیدا ہوتے ہیں اورکئی افراد اس کیوجہ سے سانس، حلق کی نالیوں، پھیپھڑوں اور نظام تنفس کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ دنیا بھر میں نزلہ و زکام سے بچنے اور اس کے علاج کیلئے متعدد دوائیاں موجود ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ امریکاکی ماؤنٹ سنائی یونیورسٹی کے ماہرین صحت اس کیلئے ایک ایسی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں جو ہر طرح کے نزلہ و زکام کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے ۔اس حوالے سے سائنس جرنل میں مکمل رپورٹ شائع ہوچکی ہے ۔