جرمنی میں سیلفیاں بنانے کیلئے منفرد میوزیم کھل گیا
جرمنی میں خوبصورت اور رنگا رنگ فن پاروں کے ساتھ تصاویر بنانے کیلئے منفرد میوزیم کھل گیا
فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)جرمنی میں خوبصورت اور رنگا رنگ فن پاروں کے ساتھ تصاویر بنانے کیلئے منفرد میوزیم کھل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر ڈی سیلڈروف میں قائم ہونیوالا انسٹاگرام میوزیم 1500 میٹر سکوائر ایریا پر بنایا گیا ہے جس میں 29 مختلف کمرے چمک دار اور رنگین دیواروں سے مزین ہیں جہاں صارفین خوبصورت لباس پہن کر سیلفی لے سکتے ہیں۔ایک کمرے میں کھانے پینے کی نقلی اشیا جیسے کپ کیکس، برگر وغیرہ رکھی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ریسٹورنٹ کا سا ماحول بھی مل سکے اور وہ سیلفیاں اور فوٹوز بنا سکیں۔