دنیا کا سب سے قدیم 8ہزارسال پرانا نادر موتی نمائش کیلئے پیش
متحدہ عرب امارات کے جزیرے مروح سے دریافت ہونے والا دُنیا کا سب سے قدیم 8 ہزار سال پرانا خوبصورت اور نادر موتی نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے
ابوظہبی (نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات کے جزیرے مروح سے دریافت ہونے والا دُنیا کا سب سے قدیم 8 ہزار سال پرانا خوبصورت اور نادر موتی نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے ،اس موتی کی نمائش 18فروری 2020 تک جاری رہے گی۔یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے ابوظہبی کے قریب واقع جزیرے سے دُنیا کا قدیم ترین موتی دریافت کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ موتی آٹھ ہزار برس پرانا ہے ، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قیمتی موتیوں کا استعمال 8 ہزار سال پہلے بھی ہوا کرتا تھا۔