ہاتھوں سے معذور منہ سے مصوری کرنے والا افریقی شخص
اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے
یاموسوکرو(نیٹ نیوز) اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ افریقی شخص نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوردی کو اپنا پیشہ بنا لیا۔ آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والا ترورے آدما نامی معذورشخص اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتا ہے ۔ترورے آدما قدرتی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اس نے فن مصوری میں قدم رکھا دیا اورمنہ سے دیدہ زیب فن پارے بنائے ۔