دنیا کے پہلے ‘جیٹ انجن ڈرون’ کی پرواز کا کامیاب تجربہ

دنیا کے پہلے ‘جیٹ انجن ڈرون’ کی پرواز کا کامیاب تجربہ

اب ڈرون کو جیٹ طیارے کی طرح بنا کر تیز رفتار پرواز کا ایک اہم تجربہ کیا گیا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)اب ڈرون کو جیٹ طیارے کی طرح بنا کر تیز رفتار پرواز کا ایک اہم تجربہ کیا گیا ہے ۔ڈیلاس میں واقع فیوژن فلائٹ نامی کمپنی نے کواڈ کوپٹر ڈرون پر جیٹ انجن لگا کر اسے زبردست رفتار سے اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے ‘اے بی فائیو جیٹ کواڈ’ کا نام دیا گیا ہے ۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا اور طاقتور ترین جیٹ ڈرون ہے جو ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ صلاحیت کا حامل ہے جو عمودی پرواز کرتا ہے اور عمودی طور پر لینڈ کرتا ہے ۔انجینئروں نے اس میں چار ڈیزل انجن لگائے ہیں جو مائیکرو ٹربائن جیٹ انجن ہیں اور پوری رفتار پر 200 ہارس پاور کی قوت فراہم کرتے ہیں تاہم جیٹ کی قوت کو مختلف سمت میں پھینکنے کیلئے ویکٹرنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر ڈرون کی تیز ترین رفتار 480 کلومیٹر فی گھنٹہ نوٹ کی گئی ہے اور 19 لیڈر ایندھن پر آدھے گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے لیکن یہ ڈرون بطورِ خاص وزن اٹھا کر تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے کیلئے بنایا گیا ہے ۔ فیوژن فلائٹ کے سی ای او الیگزینڈر ٹیٹس نے کہا کہ 2021 میں یہ مارکیٹ میں آجائے گا اور اس کی قیمت دو سے اڑھائی لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں