13ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر بال کو باسکٹ کردیا

13ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر بال کو باسکٹ کردیا

امریکی کھلاڑی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے سکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے باسکٹ بال کا ایسا نشانہ لگایا

نیویارک (نیٹ نیوز) کہ ایک ہی شارٹ میں بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔ہیمر ہیریسن نامی امریکی کھلاڑی نے اس انوکھے کارنامے کیلئے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ایلوئے کا انتخاب کیا اور جہاز سے 13ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچا اور چھلانگ لگا کرسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے زمین پر رکھی باسکٹ میں بال ڈال کر یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا کھلاڑی بن گیا ،اس ریکارڈ کو باقاعدہ گنیز بک میں درج کروایا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں