ایک دن پیدا ہونیوالی 4بہنیں ایک ہی دن شادی کریں گی
ھارتی ریاست کیرالہ کی بہنیں 18نومبر 1995میں ایک ہی دن پیدا ہوئیں ،پوری زندگی ایک ہی چھت کے نیچے گزاری
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ کی بہنیں 18نومبر 1995میں ایک ہی دن پیدا ہوئیں ،پوری زندگی ایک ہی چھت کے نیچے گزاری، ایک ہی جیسا کھانا کھایا اور ایک ہی طرح کے کپڑے پہنے ، یہاں تک کہ 15 سال کی عمر کو پہنچنے تک وہ سکول میں موجود اپنے کمرہ جماعت میں ایک ساتھ بیٹھتی رہیں۔ اب ان چار جڑواں بہنوں اتھرا،اتھراجا ،اوتھارااوراتھاما کی شادی 16اپریل 2020کو ایک ہی دن ہونے جا رہی ہے اورچاروں شادی کے دن ایک جیسی سرخ ساڑھیاں پہنیں گی۔ایک بھائی اتھراجن بھی 4 بہنوں کیساتھ ہی پیدا ہواتھا۔