آسمان پر اڑتے ہزاروں پرندوں کی فارمیشنزکاخوبصورت نظارہ

آسمان پر اڑتے ہزاروں پرندوں کی فارمیشنزکاخوبصورت نظارہ

ہر شام کو بیک وقت ہزاروں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا

لندن (نیٹ نیوز)ہر شام کو بیک وقت ہزاروں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن ایسا نظارہ شاید ہی پہلے کبھی آپ کی نظر سے گزرا ہو۔برطانیہ سے منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت ہزاروں پرندوں پر مشتمل یہ جھنڈ غروبِ آفتاب کے وقت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔ برطانیہ کی کاؤنٹی شارپ شائر میں آسمان پر اْڑتے ہزاروں پرندوں کا جھنڈ بار بار اپنا رْخ تبدیل اور نئی فارمیشنز تخلیق کرتا ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے بادل ہلتی جلتی شکلیں تبدیل کرنے کا منظر پیش کررہے ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں