فوٹو سیشن کی خاطر جنگل میں آگ لگانیوالا چینی جوڑا گرفتار
چین میں ایک جوڑے کو فوٹو سیشن کی خاطر جنگل میں آگ لگانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک جوڑے کو فوٹو سیشن کی خاطر جنگل میں آگ لگانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ چین کے ایک جوڑے نے صرف اپنی تصاویر کی خاطر گھنے جنگل کو آگ لگا دی۔ گوانگڈونگ کی ڈونگیوان کاؤنٹی میں لگنے والی آگ سے متعلق تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ آگ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث نہیں لگی بلکہ کسی نے عمداً لگائی ہے ۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ آگ لگانے کے بعد اس جوڑے نے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر تصویریں بنائی تھیں، آگ کی فوٹیج دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ آگ کے شعلے پہاڑوں کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگل میں آگ بھڑکنے کے باعث چوٹی بغیر درختوں کے نظر آرہی ہے ۔چینی حکام نے جنگل میں آگ لگانے کے جرم میں جوڑے کو گرفتار کرلیا تھا تاہم 15 دن انتظامی حراست میں رکھنے کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔