27ہزارٹشورولزسے بنا16فٹ 3انچ اونچا اہرام مصرکا ماڈل

 27ہزارٹشورولزسے بنا16فٹ 3انچ اونچا اہرام مصرکا ماڈل

آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔ امریکی ریاست مشی گن میں ایک سکول کے بچوں نے ٹشو رول سے دنیا کا سب سے اونچا اہرام مصر کا ماڈل بنا کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ۔سکول کے بچوں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد 27ہزار ٹشو رولز سے 16فٹ 3انچ اونچا اہرام مصر کا ماڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا،جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی اور آئندہ ایڈیشن میں اسے شائع کیاجائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں