روئی کے سودے 5700 سے 6175 روپے فی من ریکارڈ
روئی کے بھاؤ 5 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کاٹن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2012-13ءکی 23 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من طے ہوئے ۔
اسلام آباد(آن لائن)روئی کے بھاؤ 5 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کاٹن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2012-13ءکی 23 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من طے ہوئے ۔ شہدادپور کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 700 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق فاضل پور کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ بھاؤ 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من پر بند ہوئے ۔دریں اثناءروئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 850 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 269 روپے پر برقرار رہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 37.324 کلوگرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ بالترتیب 6 ہزار 5 روپے اور 6 ہزار 424 روپے پر بند ہوئے ۔