ایس ای سی پی کی بیمہ ایجنٹوں کو تربیتی کورس کروانے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی بیمہ ایجنٹوں کو تربیتی کورس کروانے کی ہدایت

انشورنس کمپنیاں مطلوبہ تربیتی کورس نہ کرنے والوں کو ایجنٹ بھرتی نہ کریں ،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام انشورنس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ بیمہ ایجنٹوں کو لازمی تربیتی کورس مکمل کروائیں ۔ ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں بیمہ کمپنیوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ30ستمبر 2013کے بعد غیر تربیت یافتہ بیمہ ایجنٹوں کے ذریعے کی گئی بیمہ پالیسیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ غیر تربیت یافتہ ایجنٹوں کو کمیشن کی ادائیگی بھی روک دی جائے گی۔انشورنس ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں انشورنس کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیمہ ایجنٹوں کی تربیتی کورس کروانے کا انتظام کریں اور کسی ایسے شخص کو بیمہ ایجنٹ بھرتی نہ کریں جس نے مطلوبہ تربیتی کورس مکمل نہ کیا ہو،انشورنس قوائد 2002 کی دفعہ 26کے تحت جنرل انشورنس کمپنیوں کے ایجنٹوں کے لیے پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ سے فاؤنڈیشن کورس 3سال کے عرصے میں مکمل کرنا لازمی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں