سونے کو پرکھنے کیلئے روایتی طریقہ کار ’’ کسوٹی‘‘آج بھی موثر
ملاوٹی یا خالص سونے کو معلوم کرنے کا روایتی طریقہ کار اب بھی موثر ہے
کراچی(کامرس رپورٹر) جس کو سنار ’’کسوٹی‘‘ المعروف صالے گرام پتھر کہتے ہیں ۔ حاجی عبدالرزاق چاند نے روزنامہ دنیا کو 120 سال پرانا صالے گرام پتھر دکھایا جو آج بھی سونے کی اصل حالت جانچنے کیلئے موثر ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ پتھر گجرات کے علاقے صابرمتی ندی میں پایا جاتا ہے،اس کی اہمیت کا اندازہ صرف سنار ہی کر سکتے ہیں۔ یہ پتھر جو ان کے پاس ہے وہ ان کے دادا کے استعمال میں تھا، اب ان کے والد اور ان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسوٹی یا صالے گرام پتھر آسانی سے نہیں ملتا، مارکیٹ میں عام طور پر جعلی پتھر فروخت ہوتے ہیں، اس پتھر کی پہچان صراف ہی بہتر کر سکتے ہیں۔