فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: (دنیا نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل میتن توکیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل میتن توکیل کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مضبوط دفاعی اشتراک کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بری فوج کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل میتن توکیل نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں