چین میں تیار ہونیوالی پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کراچی پہنچ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) چین میں تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی۔

آبدوز بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی، جدید عسکری صلاحیتوں کی نئی علامت ہے، ہنگور کلاس آبدوز جدید ترین ائیر انڈیپنڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی، سونار سسٹمز، اسٹیلتھ ڈیزائن اور زیر آب طویل آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے۔

این ایس ایم ہنگور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک دفاعی تعاون کی عکاس ہنگور ایک نام نہیں بلکہ پاکستان کی سمندری طاقت، قومی عزم اور دفاعی صلاحیت کا استعارہ ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ کی تقریب ہوئی تھی۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے، یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں