مریم نفیس کا جنسی زیادتی کے واقعات پر اظہارِ تشویش

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے حالیہ دنوں میں پاکستان میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر ردعمل دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا  جانوروں پر مختلف ٹیسٹ (آزمائشیں) کرنے کے بجائے جنسی زیادتی کرنے والوں پر کی جائیں ۔

مریم نفیس کی شیئر کردہ پوسٹ میں مزید لکھا تھا  پھر وہ (زیادتی کرنے والے مجرم) کیا کہیں گے؟ نا کریں گے؟ 

اداکارہ کی سٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ان کے بیان کی تائید کی گئی۔

ایک صارف نے لکھا  انہیں میڈیکل کی ریسرچز کیلئے استعمال کرنا چاہیے ، دیگر صارفین نے اداکارہ کی سٹوری کو بہترین آئیڈیا قرار دیتے ہوئے حمایت کی، ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ  ایسا صرف جنسی زیادتی کرنے والوں کے ساتھ نہیں بلکہ تیزاب پھینکنے والوں کے ساتھ بھی یہ ہی کرنا چاہیے ۔

ایک خاتون صارف نے کہا کہ  یہ آئیڈیا بہترین ہے لیکن اس ملک میں ریپسٹ کو پہلے پکڑ لیا جائے اور سزا مل جائے، وہ ہی بڑی بات ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں