سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 5 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 21 کروڑ 54 لاکھ امریکی ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 10 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے،

مرکزی بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 22 ارب 67 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں