درآمدات میں کمی لانا ہماری ترجیح ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ درآمدات میں کمی لانا ہماری ترجیح ہے۔
قومی اقتصادی سروے کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے، ہمیں ماضی سے سیکھتے ہوئے معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہے، اگر حکومت اچھا پرفارم کر رہی ہو تو اسے موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نقصان صرف پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے ہوا ہے، ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف بی آر سے سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دیا، مثبت پہلوؤں کی طرف توجہ دینا ہوگی۔