ورلڈ کپ سے قبل فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری
زیورخ: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ سے قبل فیفا نے قومی فٹبال ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔
فیفا کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ارجنٹینا دو درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آ گیا۔
فیفا کی تازہ رینکنگ کے مطابق سپین دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے، رینکنگ میں پرتگال پانچویں نمبر پر ہے جبکہ برازیل چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
ادھر مراکش نے ایک درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن سنبھال لی ہے جو افریقی ٹیموں میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔
فٹبال ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل جاری ہونے والی یہ رینکنگ ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کا عکاس ہے اور عالمی ایونٹ سے پہلے ٹیموں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔