ٹرمپ کا یوٹرن، ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان
واشگنٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مجوزہ حملے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے مذاکرات کی منظوری کے بعد امریکی صدر نے طے شدہ فضائی حملے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
.jpg)
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کے حتمی نکات فریقین کی جانب سے منظور کیے جا چکے ہیں، تاہم معاہدے پر دستخط ہونے تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رکھی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے اور حتمی معاہدے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا آج رات ایران کو انتہائی سخت نشانہ بنائے گا۔
.jpg)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور دیگر دفاعی صلاحیتوں سمیت اس کی بیشتر جارحانہ عسکری قوت ختم ہو چکی ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں امریکا جزیرہ خارگ اور ایران کے دیگر اہم تیل انفراسٹرکچر مقامات کا کنٹرول سنبھال لے گا جبکہ امریکا ایران کی تیل اور گیس منڈیوں کا مکمل انتظام سنبھالنے کی پوزیشن میں ہوگا۔