پنجاب یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی تحقیق سے متعلق نئی پالیسی جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی تحقیق سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی۔

ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے پالیسی فیصلے کی منظوری دے دی، زندہ معروف اور ممتاز شخصیات پر نئی پی ایچ ڈی ریسرچ کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ایچ ڈی مقالہ یا سینوپسس زندہ شخصیات پر لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی سول ایوارڈ یافتہ شخصیات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

سول ایوارڈ یافتہ زندہ شخصیات پر تحقیق خصوصی اجازت سے ممکن ہوگی، ایسی تحقیق کے لیے ASRB سے پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ ڈی ڈی پی سی کے ذریعے اجازت حاصل کرنا ہوگی، پالیسی کا اطلاق پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات پر ہوگا۔

ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں