ٹھل میں خاندانی تنازع پر خاتون کو قتل کر دیا گیا

ٹھل: (دنیا نیوز) ٹھل کے علاقہ سی سیکشن تھانہ کی حدود میں خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس اہلکاروں نے امدادی ٹیموں کی مدد سے لاش کو قانونی کارروائی کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ مبینہ طور پر خاندانی تنازع اور رشتہ داری کے معاملے پر پیش آیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں