بانی پی ٹی آئی طبی معائنے کیلئے سخت سکیورٹی میں پمز منتقل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو طبی معائنے کیلئے اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز لے جایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا خصوصی معائنہ کیا جائے گا جبکہ معائنے کے بعد ڈاکٹروں کی رپورٹ کی روشنی میں مزید طبی اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سکیورٹی حکام نے بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے جبکہ ہسپتال کے اطراف بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں