پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ: قومی ہاکی ٹیم بیلجیئم پہنچ گئی

بیلجیئم: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے بیلجیئم پہنچ گئی۔

پاکستان کا 13 جون کو بیلجیئم سے مقابلہ ہو گا، پاکستان اور سپین کی ٹیمیں 14 جون کو مد مقابل آئیں گی جبکہ 19 جون کو پاکستان کا مقابلہ ایک بار پھر بیلجیئم سے ہو گا۔

20 جون کو قومی ٹیم سپین کے خلاف ان ایکشن ہو گی علاوہ ازیں قومی ٹیم 21 جون کو انگلینڈ روانہ ہو گی جہاں 23 جون کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ لندن میں ہو گا، قومی ٹیم 24 جون کو انگلینڈ کے مد مقابل ہو گی۔

26 جون کو ایک بار پھر پاک بھارت مقابلہ لندن میں ہو گا جبکہ قومی ٹیم کا 27 کو لندن میں انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں