ٹائنز گروپ پاکستان میں اپنے کاروبار کوو سعت دے گا ‘جنیوان لی

ٹائنز گروپ پاکستان میں اپنے  کاروبار کوو سعت دے گا ‘جنیوان لی

ٹائنز گروپ پاکستان میں اپنے کاروبار کوو سعت دے گا جس سے پاکستان میں روزگار

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور پاکستان کی معیشت کو بھی استحکام ملے گا ان خیالات کا اظہار چین کی مشہور کمپنی ٹائنز گروپ کے چیئرمین اور صدر جنیوان لی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ ایک بڑے وفد کی قیادت میں چیمبر کے دورے پر آئے ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ٹائنز گروپ بائیوٹیکنالوجی، ہیلتھ، ہوٹل ، سیاحت انڈسٹری ، تعلیم ، فنانس انویسٹمنٹ اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائنز گروپ ایک ملٹی نیشنل گروپ کے طور پر ابھر رہا ہے جو دنیا کے 190 ممالک تک رسائی حاصل کر چکا ہے اور گروپ نے پاکستان سمیت دنیا کے 110 میں اپنی شاخیں قائم کی ہوئی ہیں۔اسلام آباد چیمبرکے سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے ٹائنز گروپ پاکستان میں اپنا پیداواری پلانٹ لگانے پر غور کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں