اسلام آباد چیمبر اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ٹیکنیکل بزنس انکیونیشن سنٹر قائم کرنے پر اتفاق
معیشت کومضبوط کرنے کیلئے ہنرمند افرادی قوت اور انٹرپرینیورشپ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد چیمبر اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مشترکہ کوششوں سے چیمبر میں ایک ٹیکنیکل بزنس انکیونیشن سنٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے
اسلام آباد (وقائع نگار ) جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ افراد کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی گریجو ایٹس میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہو گا،اس بات کا اتفاق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مشیر ڈاکٹر شاہد حسین کے چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا گیا ۔