برصغیر پاک و ہند میں چائے ایسٹ انڈیا کمپنی کے ذریعے پہنچی رپورٹ

برصغیر پاک و ہند میں چائے ایسٹ انڈیا کمپنی کے ذریعے پہنچی رپورٹ

دنیا بھر میں ایشیاء کا خطہ چائے نوشی کے لحاظ سے تمام ممالک پر سبقت رکھتا ہے ،چائے کا پہلی بار استعمال پانچ ہزار قبل مسیح کیا گیا

اسلام آباد (آن لائن)پاکستانی قوم سب چیزیں چھوڑ سکتی ہے مگر چائے نہیں۔اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ پینے والا مشروب چائے ہے ،چائے کا پہلی بار استعمال پانچ ہزار قبل مسیح کیا گیا جبکہ چائے کا مصدقہ استعمال چین میں شنگ دور حکومت میں ملتا ہے ۔ جاپان میں چائے 6 ویں صدی عیسوی میں چین کے ذریعے پہنچی ۔16 ویں صدی کے آخر میں انگریز چین سے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے بعد اس سبز گھاس کویورپ لے آئے ۔ایک رپورٹ کے مطابق کچھ تاریخ دان یورپ میں چائے کو متعارف کرانے کا سہرا عرب تاجروں کے سر پر رکھتے ہیں۔عرب تاجر ہی چائے کو براستہ وینس اٹلی لائے ۔ روس میں پہلی بار چائے 17 ویں صدی عیسوی میں1638 میں پہنچی جبکہ روس میں اسے قومی مشروب کا مقام حاصل کرنے میں50 سال کا عرصہ لگا۔فرانس میں1636 ء میں چائے کا استعمال شروع ہوا۔ برطانیہ میں چائے 1650 ء میں پہنچی۔1788 کے اوائل میں چائے نے آسٹریلیا میں قدم رکھا،برصغیر پاک و ہند میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے ذریعے چائے پہنچی ۔آج دنیا بھر میں ایشیاء کا یہ خطہ چائے نوشی کے لحاظ سے تمام ممالک پر سبقت رکھتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں