مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 19ارب 70 کروڑ روپے شامل کر دیے

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 19ارب 70 کروڑ روپے شامل کر دیے

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 19 ارب روپے 70کروڑ روپے شامل کر دیے

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت 7روز کے لیے بینکنگ سسٹم میں 19ارب 70 کروڑ روپے شامل کر دیے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی 9.93 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 24 ارب 70روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 8بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں