روسی و ترک صدور کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
ماسکو: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
کریملن کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
ترک صدارتی محل کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دوران گفتگو کہا کہ ترکیہ ایران کے خلاف حملوں کو قبول نہیں کرتا اور نہ ہی علاقائی ممالک کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔
صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ ایران جنگ پر قابو پانے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔