اسرائیل کے لبنان میں حملے، نمازیوں سمیت 4 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کے لبنان میں حملوں میں مساجد سے نکلنے والے نمازیوں سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔
پانی کی فراہمی کے مراکز پر بمباری کی گئی، وادی بقاع میں دو پلوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی، حزب اللہ کی مختلف علاقوں میں صیہونی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیل کی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیلی فوج کی ڈولفن بیرکس پر میزائل حملے کئے گئے، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔