نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ملزم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل پر 8 اپریل کو سماعت کرے گا۔

جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی نور مقدم قتل کیس میں دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں